اتوار، 16 مارچ، 2025

معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت ڈیپریشن کم کرکے دلی سکون اور روحانی تسکین فراہم کرتی ہے, بیگم ثریا اللہ دین



 کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ادارہ بحالی مستحقین کی چیرپرسن صدارتی اوارڈ کی حامل معروف سماجی شخصیت بیگم ثریا اللہ دین

 پراچہ نے کہا ہے کہ  معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت ڈیپریشن کم کرکے دلی سکون اور روحانی تسکین فراہم کرتی ہے،مخیر حضرات کو اپنے ارد گرد افراد باہم معزوران اور مالی مشکلات کے شکار لوگوں کی مالی معاونت کرنی چاہے خصوصا رمضان کے بابرکت مہنے میں اپ کے ہاتھوں سے کی گئی مالی معاونت اپ کی دینی اور دنیاوی زندگی میں خیر برکت کا سبب  بن سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ بحالی مستحقین میں قوت گوائی سے محروم افراد اور بیواوں اور معاشی طور پر کمزور خواتین میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر وڈیو لینک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے ٹی ائی بی ایم کی ٹیم رضاکاروں اور مالی تعاون کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر صبا نواز مگسی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح ٹی ائی بی ایم نے مخیر خواتین و حضرات کی مالی معاونت سے 560سے زائد مستحق خواتین کو رمضان راشن تقسیم کیا،ا ور 100افراد باہم معزوران (قوت گویائی سے محروم افراد) میں راشن اور عید کے کپڑے تقسیم کیے،اس موقع پرسماجی شخصیات زہرہ درانی،ڈاکٹر عائشہ ڈوگر سمت دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot