اتوار، 17 نومبر، 2024

شفقت عاصمی بلوچستان کی قومی زبانوں کے باہمی تعلق کو مضبوط بنا رہا ہے،آغا گل

 

شفقت عاصمی بلوچستان کی قومی زبانوں کے باہمی تعلق کو مضبوط رہا ہے،آغا گل

قدرت کے مناظر کی جستجو کرتا شفقت عاصمی اپنے قاری کو ساتھ ساتھ لیے پھرتا ہے،پروفیسر صدف چنگیزی

ادبی تقریبات کے انعقاد کے لیے زاتی اور سرکاری تعلقات کو بروع کار لانے کا اعلان کرتا ہوں،طیعب لہڑی

ہلپر لیٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام شفقت عاصمی کے سفرنامے ڈیورڈ لائن کے اس پار کی تقریب روح نمائی میں مقررین کا اظہار خیال

کوئٹہ ( پ ر)معروف افسانہ نگار آغا گل نے کہا ہے کہ شفقت عاصمی بلوچستان کی قومی زبانوں ثقافتوں کے درمیان کھڑی کی گی نفرتون کی دیواریں گرا کر محبتوں کے پودے لگا رہے ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے ہلپر لیٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام شفقت عاصمی کے سفر نامے ڈیورڈ لائین کے اس پار کی تقریب روح نمائی صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انسان دوست ادبی حلقوں کو شفقت عاصمی کی محبتوں کی شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی زبانیں علاقای زبانیں نہیں ہوتی مقددرہ حلقوں کابرادر اقوام کو تقسیم کرنے کا چورن اب نہیں بیکے گا،بلوچستان دھرتی کا چپا چپیا یہاں کے مکینوں کی صلاحتیوں کا مترف ہے ،بلوچستان میں تخلیق پانے والی ادب کی تمام اصناف اعلی پائے کی اور عالمی میعار کی ہیں،،بلوچستان کے ادبا شاعروں ،ڈرامہ نگاروں اور سفر نگار وں نے حقیقت پر مبنی تخلیقات کیں ہیںشفقت عاصمی سچا بلوچستانی ہے اس کی ہر تصنیف کا آغاز و اختتام بلوچستان پر ہوتا ہے ،ادب دوست بااختیار حلقوں کو ایسے منفرد سفر نگار کے سفر کو سہل بنانے کے لیے ان کی معاونت کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان پسماندہ نہیں ہے پہلے انگریز اور گزشتہ 77برسوں سے کالے انگریز پسماندگی کے نام پر ہم پرحکومت کررہے ہیں ،بلوچستانیوں کو احساس کمتری کی چاڈر اتار پھنکنی ہوگی ، تقریب کے مہمانان خصوصی میں سیکرٹری لائیو سٹاک طیعب لہڑی۔پروفیسر صدف چنگیزی۔ڈاکٹر سرجن اعظم بنگلزئی۔پرنسپل ہلپر سکول کالج پروفیسر محمد آصف تھے مقررین نے اپنے مکالوں میں شفقت عاصمی کی ہشت پہلو شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ شفقت عاصمی اپنے سفر ناموں اورشاعری سے محبتوں کی آبیاری کر رہے ہیں ان کے ادبی شاہ کاروں میں سر زمین بلو چستان سے گہری وابستگی اور محبت رچی بسی ہوئی ہے۔فہمدہ گل،ڈاکٹر اکرم خاور،ولایت حسین ایڈوکیٹ ِ،ڈاکٹر شاہ محمد،پروفیسر اکب ساسولی،پروفیسر رشیدحسرت، نے سفرنامے پر اپنے مقالے پیش کیے





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot