پریس ریلیز
یو این او ڈی سی زیادہ موثر اور ذمہ دار فوجداری انصاف کے نظام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے
یو این او ڈی سی اور یورپی یونین نے بلوچستان میں پولیس، لیویز اور پراسیکیوشن کے تعاون کو فروغ دیا
04 اکتوبر2024ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے اپنے ڈیلیوری جسٹس پراجیکٹ کے تحت یورپی یونین کے تعاون سے 4 اکتوبر کو کوئٹہ میں انویسٹی گیٹرز پراسیکیوٹرز کوآرڈینیشن کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ اقدام بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پراسیکیوشن سروسز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
اس ورکشاپ میں بلوچستان پولیس، لیویز اور پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے مختلف حصوں شعبوں کے شرکاء نے شرکت کی، جس میں مجرمانہ تحقیقات اور ٹرائلز کے دوران موثر تعاون کو روکنے والے اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماضی کی کامیاب ورکشاپس کی بنیاد پر اس کا مقصد پولیس اور لیویز کے تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا تھا تاکہ وہ بلا تعطل مل کر کام کر سکیں، جس کے نتیجے میں منصفانہ اور زیادہ موثر ٹرائلز ہوں گے۔
۔ورکشاپ کی خاص بات نئے تیار کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی توثیق تھی، جسے چالان جمع کرانے سے قبل پولیس اور لیویز تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کے درمیان کوآرڈینیشن کو باضابطہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ایس او پیز اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم فریم ورک فراہم کرتے ہیں کہ تحقیقات جامع ہوں اور مقدمات کو قانونی جانچ پڑتال کے اعلی ترین معیار کے ساتھ تیار کیا جائے ، جس سے استغاثہ کے عمل کو آسان بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
یہ ورکشاپ گوادر، نصیر آباد اور کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گزشتہ دو سالوں کے دوران کیے گئے تربیتی اقدامات کے سلسلے کا اختتام ہے۔ ان میں سے ہر کوشش نے ادارہ جاتی تعاون کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اختتامی ورکشاپ بلوچستان میں پولیس، لیویز اور پراسیکیوشن سروسز کے درمیان پائیدار شراکت داری کو باضابطہ بنانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یورپی یونین کی مسلسل حمایت کے ساتھ ، یو این او ڈی سی زیادہ موثر اور ذمہ دار فوجداری انصاف کے نظام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں