منگل، 29 اکتوبر، 2024

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے,پروفیشنل پینل کے امیدوار منیر احمد خان کاکڑ اور انڈیپنڈنٹ پینل کے روف عطاء کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔



سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اج ہورہے ہیں،پروفیشنل پینل کے امیدوار

 منیر احمد خان کاکڑ اور انڈیپنڈنٹ پینل کے روف عطاء کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2024/25 اج ہورہے ہیں جس میں ملک بھر سے سپریم کورٹ کے وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں پروفیشنل پینل کے منیر احمد خان کاکڑ اور انڈیپنڈنٹ پینل کے رئوف عطاء کے درمیان مقابلہ ہے، جمعیت علمائے

 اسلام سے تعلق رکھنے والے رئوف عطاء ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رہے ہیں۔ منیر احمد خان کاکڑ کو سردار لطیف کھوسہ گروپ، حامد خان گروپ، اسلامک لائرز موومنٹ، تحریک انصاف، جماعت اسلامی  و دیگر جبکہ روف عطا کو پاکستان پیپلزپارٹی,جمعیت علماء اسلام، پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot