بدھ، 18 ستمبر، 2024

الخدمت ہسپتال کوئٹہ دوران زچگی ماوں کی شرئع اموات میں کمی لانے میں موثر کردار ادا کرے گا

الخدمت ہسپتال دوران زچگی ماوں کی شرئع اموات میں کمی لانے میں موثر کردار ادا کرے گا
                                    صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمان  ہسپتال کا افتتاع کررہے ہیں  
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا
 ہے کہ بلوچستان کے تمام صوبائی حلقوں میں الخدمت ہسپتال تعمیر کرنے کی نیت سے الخدمت کوئٹہ ہسپتال کا افتتاع کیا ہے اس ہسپتال میں معیاری علاج کی سہولت انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوگئی جو شخص علاج  کی فیس نہیں دے سکے گا اس کا علاج زکواۃ فنڈ سے کیا جائے گا جس کے لیے میں 30لاکھ روپے کے زکواۃ فنڈ کا اعلان کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بروری روڈپر نئے تعمیر شدہ الخدمت ہسپتال کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا کہنا تھاکہ اسی کار خیر کا آغازہم 2008میں راولپنڈی میں دو بیڈ ہسپتال سے کیا تھا  وہ 
                                                                                          صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیط الرحمان ہسپتال کے افتتاع کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں
ہسپتال اب 200بیڈ کی وسعت کے ساتھ سالانہ ہزاروں مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے اس وقت پاکستان میں الخدمت کے 56ہسپتالوں میں 2500بیڈ کی سہولیات دستیاب ہیں 325ایمبولینسز،لیباٹریز اور 12موبائل ہلتھ یونٹ کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی کا پہمانہ وہاں کی عوام کو دستیاب  صحت اور تعلیم اور انصاف کی سہولیات سے ناپا جاتا ہے بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں یہ تینوں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں،ظاہر ہے جب حکومت اپنی زمہ داری ادا نہیں کر رہی تو پھر غیر سرکاری ادارے میدان میں اتے ہیں الخدمت فاونڈیشن  مخیر حضرات کے تعاون سے ڈھڈ ارب روپے کے فنڈز سے صحت تعلیم  سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کررہی ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صدر الخدمت بلوچستان انجنیر جمیل احمد کرد نے کہا کہ میں صدر الخدمت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے
 خصوصی تعاون شفقت کا شکر گزار ہوں جماعت کی صوبائی اور مرکزی،و سابق قیادت کے تعاون  ہمت افزائی پر مشکور ہوں الخدمت ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے وقت اس ہسپتال سے سالانہ30ہزار مریض مستفید ہور ہے اس میں زچہ اور بچہ کے صحت کی سہولیات سے آغاز کیا گیا ہے اگے چل کر دوسرے شعبوں میں میں علاج کی سہولت دستیاب ہوگئی،ہسپتال میں جدیدلیباٹری۔آپریشن ٹھیٹر،فہے  تھے اب انشااللہ لاکھوں مریض مستفید ہونگے۔ہسپتال کوئٹہ میں سٹیٹ آرٹ کا نمونہارمیسی،انتہائی نگہداشت یونٹ کی سہولیات دستیاب ہیں،اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی  مولانا عبدالحق ہاشمی، مرکزی سینر نائب صدر،نائب صدر۔ صوبائی جنرل سیکرٹری زائد اختربلوچ،رکن اسمبلی عبدلمجید بادینی،سمیت دیگر عہدئداروں نے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات پر روزنی ڈالی،اس موقع پر مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو عزازئی شلیڈ ز سے نوازیا گیا،تقریب میں جماعت اسلامی خواتین،الخدمت خواتین کی صوبائی صدر ضلعی صدر سمیت ،خواتین رہنماوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی
                  الخدمت ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں صوبائی دارلحکومت کے تمام شعبہ زندگی کے معتبرین شریک ہیں
الخمدت فاوندئشن کے ہسپتال کا اغاز بلوچستان میں انتہائی اہمیت کے حامل شعبہ ماں اور نوزایدہ بچوں کی زندگیوں کے شعبہ سے کیا گیاہے ،اس ہسپتال مین انے والی حاملہ ماوں کو جدید معیاری علاج کی سہولیات شہر کے دیگر ہسپتالوں کی نسبت نصف سے بھی کم مالیت میں فراہم کی جائیں گئی ،مالی طور پر علاج کا بل ادا نہ کرسکنے والی ماوں کو واپس 
بجوانے کی بجائے  ان کا علاج زکواۃ فنڈز سے کیا جائئے گا
دیکھا جائے تو صوبائی دارلحکومت کی حاملہ خواتین کے لیے یہ ہسپتال بہت بڑی نعمت کا درجہ رکھتا ہے،صوبائی دارلحکومت میں حکومت کے متعلقہ محکموں کی ناائلی کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں بھاری تنخوائیں لینے والی لیڈیز ڈاکٹرز نجی ہسپتالوں اور نجی  کلنیکس میں انے والی مریضوں کو اولٹی چری سے زبع کرتی ہیں سرکاری ہسپتالوں میں انے والے غریب مریضوں کو بھی نجی ہسپتالوں میں بلا کر ان سے ان کی جمع پونجی چھین لی جاتی ہے نجی ہسپتال انے والی 95فیصد حاملہ خواتین کی ڈیلوری اپریشن سے کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین  پوری زندگی زچگی کے مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں نجی ہسپتالوں میں حفطان صحت کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بہت سی مائیں نوزیدہ بچوں کے ساتھ موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں مریجوں کی تعداد سے بہے کم ڈاکٹرز کی موجودگی اور سہولات نہ ہونے کے  باعث بلوچستان میں زچگی کے دوران شریع اموات 900 پر لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot