بدھ، 25 ستمبر، 2024

فارماسسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں ایک تقریب کا انعقاد

 فارماسسٹ  کے عالمی دن کی مناسبت سے جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں ایک تقریب کا انعقاد   


مورخہ(2024-09-25)

 جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ہسپتال کے فارماسسٹس، ڈاکٹروں اور دیگر  اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد فارماسسٹ کے پیشے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام میں ادویات کے محفوظ اور موثر استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور تقریب کی میزبانی کے فرائض فارماسسٹ حناء عبدالرحمٰن اور فارماسسٹ شیلا یعقوب نے سرانجام دیا۔

تقریب کے دوران ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ، ڈپٹی منیجر ایڈمنسٹریشن نادل علی بلوچ اور ہیڈ آف فارمیسی سروسز کے محمد مقدس بلال نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے  فارماسسٹ کے کردار کی تعریف کی اور صحت کے شعبے میں ان کی اہمیت اور  کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ فارماسسٹ نہ صرف ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں بلکہ مریضوں کی مناسب رہنمائی بھی کرتے ہیں تاکہ وہ ادویات کا صحیح استعمال کر سکیں۔ 

تقریب کے آخر میں ہیڈ آف کیمپس کی جانب سے فارماسسٹس کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ہیڈ آف کیمپس اور ڈپٹی مینجر ایڈمنسٹریشن نے ان کو اعزازی اسناد بھی پیش کی۔

شعبہ تعلقات عامہ، جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot