بدھ، 4 ستمبر، 2024

ہنر سیکھ کر بلوچستان کی خواتین معاشی خوشحالی لا سکتی ہیں،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

 

 ہنر سیکھ کر بلوچستان کی خواتین معاشی خوشحالی لا سکتی ہیں،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی


کوئٹہ، 4 ستمبر 2024 - وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر  برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ہنر سکھانے کے پروگرام بلوچستان کی خواتین، خاص طور پر دور دراز علاقوں کی خواتین کو خود مختار بنائیں گے، جس سے نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی کارکن ثناء درانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں  خواتین کو بااختیار بنانے کے لئےغیر روایتی ہنر سکھانے پر مبنی ایک منصوبہ پیش کیا ۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پیش کردہ منصوبے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور ان کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔" انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت ایسے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو نہ صرف خواتین کوبا اختیار بنائیں  بلکہ ہمارے صوبے کے سماجی و معاشی ڈھانچے کو بھی مضبوط کریں"۔

ملاقات کے دوران کوئٹہ  اور دیگر علاقوں میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینےاور انہیں قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہماری خواتین  کے ہاتھوں کی منفرد دستکاری ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا مظہر ہے۔ ہم پرعزم ہیں کہ ان کی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور ان کے کام کو ایسے پلیٹ فارم  مہیا کئے جائیں جو ان کے ہنر کو عالمی   منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کریں۔

#DrRubabaKBuledi #Balochistan #WomenDevelopment #WomenEmpowerment #Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot