جمعہ، 13 ستمبر، 2024

جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا

 مریضوں کی سہولت کیلئے جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں ہیلپ ڈیسک  قائم کردیا گیا


مورخہ(2024-09-13)

گوادر۔مریضوں کی سہولت کیلئے جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں ہیلپ ڈیسک کا نفاذ، ہیلپ ڈیسک کا مقصد نہ صرف مریضوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنا ہے یہاں آپ کو اپائنٹمنٹ کی بکنگ سے لے کر ڈاکٹر کی موجودگی، مختلف ٹیسٹوں کی معلومات اور فوری رہنمائی تک سب کچھ ایک ہی جگہ میسر ہونگے۔

اس ہیلپ ڈیسک پر موجود ٹیم ہر قدم پر مریضوں کی مدد کے لیے تیار اور موجود رہے گی۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو، چاہے وہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں جانے کا مسئلہ ہو یا کسی طبی معلومات کی ضرورت ہو، ہیلپ ڈیسک آپ کو بہترین سروس فراہم کرے گا۔ 

اس سروس کے ذریعے مریض اور ان کے لواحقین ہر قسم کی  پریشانی سے بچنے کیلئے استفادہ کر سکتے ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ، جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot