اتوار، 1 ستمبر، 2024

تعلیم دشمنوں کی ایک اور واردات


 تعلیم دشمنوں کی ایک اور واردات 


کوئٹہ کے قدیم ترین سائنس کالج کو نظر اتش کردیا گیا ،ایک مدر تعلیمی درس گاہ کو نظر اتش کرنے کے عوامل اور پسہ  پردہ  حقائق تلاش کریں یا نہ کریں جلانے والوں نے ایک تاریخ جلا کر راک بنا دی  ہے  

ریاض احمد، سابق ڈی آئی جی 

گزشتہ رات کوئٹہ شہر کی قدیم تاریخی علمی درسگاہ سائینس کالج کی بلند بالا عظیم الشان عمارت کو کسی نے جلا کر راکھ کر دیا، اورشہر، شہر کے رکھوالے،سوتے رہے۔۔
تاریخی درسگاہ سائینس کالج کی سوختگی باعث افسوس اور باعث شرم ہے۔کئی بلاکس پر مشتمل عمارت کے شعلے بھڑکتے رہے، کسی کو پتہ ہی نہیں چلا۔کہیں سے ہلکا سا دھواں بھی اُٹھتا ہے تو شور مچ جاتا ہے۔آج سچ مچ پتہ چلا قوم سوئی ہوئی ہے۔ ضمیر سویا ہوا ہے۔ احساس مر چکا ہے۔ 
آج مرحوم پروفیسر کرار حسین کی روح بیقرار ہوگی۔ پروفیسر رشید، پروفیسر خلیل صدیقی،رشید صدیقی ، پروفیسر انور رومان ، پروفیسر سعید احمد رفیق ، اور ان کے ساتھیوں کی روحیں ایک دوسرے سے پوچھتی ہونگی، ہمارے شاگرد تو ایسے نہ تھے۔ ہم نے انہیں ایسی تعلیم تو نہیں دی تھی۔۔
نہ صرف ہمارے عظیم اطالیق، بلکہ اس درسگاہ سے فارغ التحصیل ہم جیسے بدنصیب طالبعلم بھی اس سانحہ پے خون کے آنسو رو رہے ہیں۔زیادہ دکھ تو اس بات کا ہے کہ اس سنگین واقعہ کا کسی نے کوئی خاص نوٹس ہی نہیں لیا۔۔اور نہ ہی تفتیش میں کسی پیشرفت کا امکان ہے۔
سانحے کے تیرہ گھنٹے گزر جانے کے بعد جب ہم نے پولیس کنٹرول سے اس بارے معلومات حاصل کرنا چاہی ( کیونکہ شہر کے بِیچ اس طرح کا واقعہ قابل یقین ہی نہ تھا) تو پولیس نے لا علمی کا اظہار کیا۔۔۔
حیف صد حیف۔۔😭
ا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دے دیا،  ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قدیمی درس گاہ میں آتشزدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،  ترجمان بلوچستان حکومت 
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن بلوچستان کو تحقیقات کا حکم دے دیا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند 
تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیکر جامع رپورٹ پیش کرے گی،  
فی الوقت واقعہ سے متعلق کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، 
قدیمی درس گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے،  
 انتظامی افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے ، 

سائنس کالج آگ پیٹرول میں کاسٹک سوڈا ملا کر محلول کو  کالج کے دیواروں پر چھڑکا گیا، ماہرین 
 وزیر اعلیٰ بلوچستان سے گزارش ہے کہ جے آئی ٹی بناکر شفاف تحقیقات کی   جائیں ،

سائنس کالج آگ سازش کے تحت لگائی گئی جس کا مطلب سابقہ مالی فنڈ میں خرد برد کو چھپانہ اور  مرمت کی مد میں بھاری  فنڈنگ کی منظوری مطلوب ہے 
   سائنس مفاد عامہ کا مسلہ ہے تحقیقاتی کمیٹی میں  کالج کے اساتذہ کو شامل کرنا  آگ لگانے کی سازش میں شامل افراد کو راہ فرار دینے کے مترادف ہے 
 سائنس کالج آگ بڑے پیمانے پر ٹیکنیکل سازش تھی تحقیقات تیسرے فریق سے اور JIT کمیٹی کی سربراہی میں کرائی جائیں 

اساتذہ اتحاد ایکشن کمیٹی بلوچستان کا انکشاف




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot