جمعہ، 9 اگست، 2024

بلوچستان لوکل کونسلز افیسرز ایسوسی ایشن انتخابات کے لیےتین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اگست 2024 کو بلوچستان لوکل کونسل آفیسرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 75 سے زائد ممبران نے شرکت کی تمام حاضر ممبران نے کہا سابقہ کابینہ غیر فعال ہو چکا ہے جس نے آٹھ سال تک  الیکشن نہیں کروائے اور نہ کسی ممبر کو اعتماد میں لیا گیا اس وجہ سے تمام حاضر ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن کروانے جائیں تاکہ محکمہ لوکل کونسل آفیسرز ایسوسی ایشن کے مسائل فوری طور حل ہو سکیں اس دوران اتفاق رائے سے


تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیا جو کہ گل محمد چیف آفیسر کو چیئرمین اور سید احمد شاہ اسسٹنٹ انجینئر اور غلام سرور اسسٹنٹ/چیف آفیسر کو ممبر نامزد کیاگیا جو فوری طور الیکشن کروائیں گے اس دوران  تمام ممبران نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کی کہ آفیسرز ایسوسی ایشن تحلیل ہو چکا ہے اس وقت کوئی کابینہ موجود نہیں جب تک الیکشن مکمل ہوں اس دوران جو بھی خود کو عہدیدار ظاہر کرے اس سے اجتناب کیا جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot