معزز صحافی بھائیو اور بہنوں اسلام علیکم
اس میں شک نہیں کہ اللہ تعلیُ نے آپکو ایک ایسے ہنر سے نوازہ ہے کہ آپکی قلم میں تلوار سے بڑ کر طاقت بخشی ہے اور یقین” آپ کی برادری کی تحریریں عوام کی آواز بھی سمجھی جاتی ہے ۔
جنگ ہو یا امن دونوں صورتوں میں آپ کی عملی کاوشوں سے دنیا میں رائے ہموار ہوتی ہے ۔ آپکی کاوشوں کو سلام!
محترم ساتھیو ، بلوچستان میں کچھ عرصے سے نفرتوں کو بڑھانے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے خواتین کے دھرنے اور مسنگ پرسن کے نام پر جلسے اور جلوس کی خبریں اخبارات اور ٹی وی کے ہر چینل کی شہ سرخیاں بنی ہیں جو مجھ سمیت ہر ہم وطن دنیا کے ہر کونے میں رہتے ہوئے پڑتا اور سنتا ہے اور سخت پریشانی اور بدگمانی کا شکار ہے۔ ملک میں امن قائم کرنا حکومت کی اہم ذماداری ضرور ہے لیکن بغیر عوام اور زندکی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے محکمے اور افراد کے تعاون کے اور جب تک سب ہم خیال ہو کر ان نفرتوں کی آگ کو ٹھنڈا نہیں کریں گے اور سنجیدگی سے اپنے گلی محلوں میں امن کی فضا قائم نہیں کریں یہ عزاب ملک بھر پر نازل ہو سکتا ہے
لیکن مجھے یقین ہے اس آگ کو آپ کی برادری ہی ٹھنڈاُ کر سکتی آپنی تحریروں اور vlogsسے۔
اپنا قیمتی و قت حکومتی بیانات پر تنقید کرنے کے بجائے لوگوں کو محنت وفاداری اور صبر کی تلقین کریں۔
اب سوچیئے وفاقی وزیر داخلہ کا ایک بیان (SHO)
والا اخباروں ٹی وی کے علاوہ سوشل میڈیا پر ہر قابل سینئر صحافی نے وی لاگ میں اظہار کیا آپ سوچیں اس سے عوام کو کیا تحفظ ملا پورا پورا دن ایک ہی خبر سن کر نہ اصلاح ہوگی اور نہ ہی امن ،
آپ لوگ جہاندیدہ ہیں کوئی ایسا حل نکالیں جس سے بد امنی کم ہوسکے لوگوں کو ان کے حقوق مل سکیں بھائی چارے کی فضا قائم ہو حباوطنی فروغ پائے اور مسئلے کا حل تلاش ہوسکے لوکوں مین احساس ذمہ داری فروغ پائے کیونکہ اب تو قوم مادر پدر آزاد ہو چکی ہے نہ والدین کو فرصت ہے اور نہ اولاد کے لئے ٹائم تو اصلاح کی ذمہ دار آپ ہی قبول کر لیں۔
ہر بچے کے پاس موبائیل تو موجود ہے اور فالو کرنے میں یہ سب ماہر ہیں ،مجھے پختہ یقین ہے آپکے قلم اور زبان کی طاقت اس ملک میں لگی آگ ضرور بجھا سکتی ہے ۔
اللہ تعلی بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت فرمائے آمین
مسز ثریا اللہ دین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں