تصویر کو زوم کیا جاۓ تو خاتون کے گلے میں لٹکا ہیرا بخوبی نظر آۓ گا
یہ معزز خاتون مہربائ ٹاٹا ہیں
ٹاٹا Tisco کے بانی سر جمشید ٹاٹا کی بہو اور سر دراب ٹاٹا کی بیوی
1924 کی عالمی کساد بازاری کے دوران ٹاٹا کمپنی بھی دیگر کی طرح دیوالیہ ہوگٸ تھی۔
کمپنی کے ملازمین بے روز گاری کے خطرے میں گھر چکے تھے۔
ایسے میں مہربائ نے اپنا یہ ہیرا امپیریل بینک میں ایک کروڑ کے عوض گروی رکھا اور کمپنی کے ساتھ ملاز مین کو بے روزگار ہونے سے بھی بچا لیا
کچھ ہی عرصے بعد مہربائ خون کے سرطان میں مبتلا ہو کر دنیا سے رخصت ہوگئیں
اپنی محبوب بیوی کی یاد میں سر دراب ٹاٹا نے یہی ہیرا بیچ کر بلڈ کینسر ریسرچ فاٶنڈیشن قاٸم کردی۔
فاٶنڈیشن کے زیرٕ انتظام بلڈ کینسر پر ریسرچ کے ساتھ بلڈ کینسر کے مریضوں کا بلا معاوضہ علاج آج بھی جاری ہے
ہمیں تاریخ میں یہ تو پڑھایا جاتا ہے کہ تاج محل محبت کی یادگار ہے ٕ مگر محبت کی ایسی یادگاروں کا ذکر تاریخ کے کسی صفحے پر نہیں ملتا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں