سلام آباد :اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو باہر کے نہیں اپنے اندر کے دشمن سے خطرہ ہے۔اسلام آباد میں علامہ راجا ناصر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ 14 اگست کے حوالے سے کانفرنس بلائی جانی تھی، تمام رہنما مختلف شہروں میں مصروف ہیں اس لیے کانفرنس نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی میں سب سے بڑی نعمت آزادی ہے، ہم حق حکمرانی چاہتے ہیں لیکن یہ حق نیچے تک لوگوں کو نہیں دیا گیا۔اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ سوال یہ کہ انگریزوں کو نکالنے کی کیوں کوشش کی گئی؟ حکمرانی کا مطلب اگر سڑکیں نالیاں بنانا ہیں تو انگریز بہت اچھا کام کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرون ملک سے خطرہ نہیں بلکہ اپنے اندر دشمن ہیں، ہمارے اندر ہی لوگ ہیں جو پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، آئین اور پارلیمنٹ ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔ سندھ کی جماعتیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر بھی کرپشن ہوگئی ہے، پارٹیوں میں بھی چندے کے نام پر پیسے دیے جاتے ہیں، پوچھتا ہوں کیا 700 روپے دیہاڑی میں مزدور گھر چلا سکتا ہے؟اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی حقیقی آزادی کے تصور سے محروم ہے، پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کےلیے کاوشیں ضروری ہیں۔
بدھ، 14 اگست، 2024
Home
Unlabelled
پاکستان کوباہر کے نہیں اندر کے دشمن سے خطرہ ہے ،محمود خان اچکزئی
پاکستان کوباہر کے نہیں اندر کے دشمن سے خطرہ ہے ،محمود خان اچکزئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
عدد أكبر من الفقرات يتيح لك مولد النص العربى زيادة عدد الفقرات كما تريد، النص لن يبدو مقسما ولا يحوي أخطاء لغوية، مولد النص العربى مفيد لمصممي المواقع على وجه الخصوص، حيث يحتاج العميل فى كثير من الأحيان أن يطلع على صورة حقيقية لتصميم الموقع، ومن هنا وجب على المصمم أن يضع نصوصا مؤقتة على التصميم ليظهرن يبدو وكأنه نص منسوخ، غير منظم، غير منسق، أو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں