بدھ، 31 جولائی، 2024

بلوچستان کی اقلیتی خواتین کوترقی خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،ڈاکٹرربابہ بلیدی

محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کی اقلیتی خواتین کوترقی خوشحالی کے  یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے

                                                                                        کوئٹہ، 31 جولائی 2024 – وزیراعلیٰ بلوچستان کی

 مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ ترقی نسواں تمام اقلیتی برادریوں سے تعلق

 رکھنے والی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ وہ بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی اور ہندو برادری کی سماجی کارکن اجالا سچدیو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کے دوران، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اقلیتی خواتین کی حمایت اور ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر بلیدی نے اقلیتی محنت کش خواتین کو درپیش مسائل کےحل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ان خواتین کو پیشہ ورانہ زندگیوں میں مسائل کا سامنا رہتا ہے، اور ہم ان مشکلات پر قابو پانے کے لئے ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان خواتین کا کردار ہمارے صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے،

اقلیتی برادریوں کی خواتین کو فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خواتین کی مختلف شعبوں میں شرکت بلوچستان کی جامع ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot