بدھ، 3 جولائی، 2024

بیوہ، طلاق یافتہ اور غیرشادی شدہ عورتوں کو ٹیکس مین چھوٹ دی جائے، عورت فاونڈیشن کی جائزہ رپورٹ

 


سماجی تنظیم عورت فاونڈیشن نے وفاقی بجٹ سال 2024۔25 کی تنقیدی جائزہ

 رپورٹ جاری کردی

جائزہ رپورٹ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے تیار کی ہے

تمام تنزل پسندانہ ٹیکسوں کا نفاذ فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے، جائزہ رپورٹ عورت فاونڈیشن

انکم ٹیکس کا استثنی ایک لاکھ روپے ماہانہ یا 12 لاکھ روپے سالانہ سے شروع کی جائے، جائزہ رپورٹ

عورتوں پر غربت کے بڑھتے منفی رجحانات سے بچنے کے لئے بیوہ، طلاق یافتہ اور غیرشادی شدہ کو چھوٹ دی جائے، جائزہ رپورٹ

تمام ضروری اشیا خوردونوش بشمول دودھ، بچوں کی خوراک تعلیمی ضروری اشیا سے ٹیکس ختم کیا جائے، جائزہ رپورٹ

لگ رہا ہے قومی معیشت شدید جھٹکوں کی زد میں اور قرضوں کی ادائیگی تک محدود ہے، جائزہ رپورٹ

اخراجات اور درآمدات میں آخری حد تک کمی لانی ہوگی، جائزہ رپورٹ

اضافی قرضہ جات کی پیداوار کو فی الفور روکنا ہوگا، جائزہ رپورٹ

سول انتظامیہ کے اخراجات میں کمی ضروری ہے جن میں توانائی، دفاعی رعایتیں شامل ہیں، جائزہ رپورٹ

دفاعی اخراجات حساس معاملہ ہے لیکن غیرمحارب دفاعی خرچوں پر کٹ لگنا چاہیئے، جائزہ رپورٹ

اشیا کی ترسیل سڑک کی بجائے ریل کے ذریعے ہونی چاہیئے اس سے ڈیزل کا خرچہ بچے گا، جائزہ رپورٹ

موجودہ حالات میں 95 فیصد اشیا کی ترسیل کا انحصار روڈ ٹرانسپورٹ پر ہے، جائزہ رپورٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot