تعلیمی اداروں کے منتظمین اور کینٹین مالکان متوجہ ہوں !
اسکولوں اور کالجوں میں بچوں کو محفوظ و غذائیت سے بھرپور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے ، اس ضمن میں تعلیمی اداروں کی کینٹین انتظامیہ کا تعاون اور بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد انتہائی اہم ہے۔
تعلیمی اداروں میں فروخت کی جانے وال
ی اشیاء خورونوش کو 3 مختلف کیٹیگریز سرخ ، پیلا اور سبز رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ی اشیاء خورونوش کو 3 مختلف کیٹیگریز سرخ ، پیلا اور سبز رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
لہٰذا ۔۔۔
کینٹین میں درج ذیل ہدایات کے مطابق سبز(Green) کیٹگری میں شامل اشیاء رکھنے کی کھلی اجازت جبکہ پیلی(Yellow) کیٹگری میں شامل مصنوعات کی محدود (مشروط) اجازت اور سرخ(Red) کیٹگری میں شامل کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت کی سختی سے ممانعت ہے۔
یاد رہے :-
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیمیں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی کینٹینز پر مسلسل نظر رکھیں گی جبکہ ناقص و مضر صحت اشیاء کی موجودگی پر متعلقہ کینٹین انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔
1- ترجیحی مصنوعات :
پینے کا صاف پانی ، تازہ پھل ، موسمی سبزیوں سے بنی مصنوعات ، اناج اور دالوں سے بنی معیاری اشیاء، دودھ اور دودھ سے بنی صحت بخش مصنوعات، تازہ گوشت اور اس سے بنی اشیاء۔
2- غیر ترجیحی مصنوعات :
چائے ، کافی ، پیک شدہ فروٹبجوسز ، کینڈ فروٹس ، فرنچ فرائز ، فاسٹ فوڈ ، بیکری مصنوعات، آئس کریم ، فروزن ڈیزرٹ، فروزن فوڈ ، مٹھائی اور چاکلیٹ۔
3- ممنوعہ و مضر صحت مصنوعات:
کاربونیٹڈ ، انرجی ڈرنکس اور دیگر مصنوعی مشروبات سپاری, چھالیہ, گٹکا ، برف کا گولا، آئس لولی ، لچھا ، ٹکی ٹافیاں اور دیگر غیر صحت بخش اجزاء کی حامل غذائیں ۔
صحت مند بچے۔۔۔ روشن مستقبل
بلوچستان فوڈ اتھارٹی ، حکومت بلوچستان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں