منگل، 2 جولائی، 2024

#گرگرے ،زیتون کے خاندان سے تعلق رکھنے والا خودرو جنگلی پودا ھے۔

 #گرگرے 

گرگرے ایک پہاڑی پھل کا نام ھے 

جو فالسے کا ہم شکل لیکن فالسے سے قدرے میھٹا ھوتا ھے۔

 اس کے پودے کی شکل بلکل زیتون کے پودے کی طرح ھوتی ھے۔ 

ساٸنسی نام *مونوتیکا فوکسوپیلیا * ھے جبکے انگریزی میں واٸلڈ بلیک بیری [Wild black berryا] جبکے پشتو میں اس کو "گرگرے" کہتے ھے۔ گرگرے زیتون کے خاندان سے تعلق رکھنے والا خودرو جنگلی پودا ھے۔

نو شہرہ کے پہاڑی علاقہ چراٹ خٹک نامہ میں بہادر خیل کا گرگرہ بہت ہی مشہورھے۔ جبکے کاکا صاحب، سرورخیل، مناہٸ، تنگی خٹک، عشہ خیل، کنڑہ خیل، بہادر بابا مزار، مست باباب مزار، اٹک کے "کالا چٹا" پہاڑی اور میانوالی(خاص کر تحصیل عیسیٰ خیل) سے ملحقہ مکڑوال  پہاڑوں میں بھی یہ پودا ایک زمانے میں بہت زیادہ تھا لیکن کیکر اور یوکلیپٹس جیسے درختوں کی بہتات کی وجہ سے یہ قیمتی اور نایاب پودا آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ھے۔ گرگرے کا پھل مٸی کے مہینے میں لگتا ھے اور جون تک اس پر پھل پک جاتا ھے۔ لیکن یہ جب پک جاۓ تو پھر اس کا پھل جلدی آتار لے نا چاہیے۔ کیونکہ اکثر اس کا پھل پھر درخت ہی میں خشک ھوجاتاھے۔ زیادہ مقدار میں گرگرے کھانے سے آپ کے منہ میں چھالے پڑ سکتے ھیں جبکے اکثر اس کے گھنے جھاڑی دار پودوں میں سانپوں کا بسیرا رہتا ھے۔ گرگرے کھانے سے آپکی زبان اور منہ اندر سے کالا ھوجاتا ھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot