جمعرات، 6 جون، 2024

خواتین کو معاشی طور پربااختیار بنا نے سے صنفی تعصب کا خاتمہ ممکن ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

    ، خواتین کو معاشی طوربااختیار بنا نے سے صنفی  

تعصب کا خاتمہ ممکن ہے  

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی



کوئٹہ،  06 جون ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ

 ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے افرادی قوت اور قائدانہ عہدوں میں حصہ لینے کے لیے ایک قابل ماحول پیدا کرنا صنفی تفریق کو کم کرنے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایسی پالیسیوں کو نافذ کرنا ضروری ہے جو صنفی تعصب کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوں اس کے ساتھ ساتھ ایسی پالیسوں کی تشکیل بھی ضروری ہے جو کام کی جگہ کے حالات کو بہتر بنائیں اور خواتین کی کاروباری اور معاشی آزادی کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں یو این ویمن بلوچستان کی سربراہ عائشہ ودود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،  اس موقع پر معروف سوشل ورکر داؤد ننگیال بھی موجود تھے،  ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا یو این ویمن بلوچستان کی جانب سے نظر ثانی شدہ صنفی مساوات پالیسی،  اور خواتین کی داد رسی کے لئے ڈویژن سطح پر خصوصی سیل کے قیام کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot