پیر، 27 مئی، 2024

سی سی پی کا بغیر ڈسکلیمر مشروبات کے اشتہارات کا نوٹس

 سی سی پی کا بغیر ڈسکلیمر مشروبات کے اشتہارات کا نوٹس 


 

اسلام آباد  :   2024

 کمپٹیشن کمِشن آف پاکستان (سی سی پی)  نے معروف مشروبات بنانے والی کمپنیوں کے ٹی وی اشتہارات (ٹی وی سیز) میں کیے جانے والے انتہائی خطرناک اسٹنٹ کا نوٹس لیا ہے۔ یہ اسٹنٹس سافٹ اور انرجی ڈرنکس کو فروغ دینے کے لئے دکھائے جاتے ہیں لیکن ساتھ میں ناظرین کو ہدایت نہیں کی جاتی کہ وہ گھر میں اس طرح کے اسٹنٹس کی کوشش نہ کریں، کیونکہ یہ  اسٹنٹس پیشہ ور ماہرین نے مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت کیے ہیں اور یہ فرضی ڈسپلے ہیں۔

کمیشن نے مختلف مشروبات کی کمپنیوں کو خطوط جاری کئے ہیں تاکہ بائیکس، کاروں کے ساتھ جسمانی اسٹنٹ کی نمائش کے بارے میں ان کی پوزیشن کی وضاحت کی جا سکے، کہ کیسے یہ غیرمعمولی پرفارمنس مشتہر مشروبات کے چند گھونٹ پینے سے دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ، اس طرح کے اسٹنٹ کی اسکریننگ پاکستان کے کمپیٹیشن قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے، لیکن ناظرین کو ایسے اسٹنٹس کی کوشش سے بچنے  ْ/ مشورہ دینے والے مناسب ڈسکلیمرکی عدم موجودگی اپنے صارفین، خاص طور پر نوجوان طبقے سے میٹیریل انفارمیشن چھپانے کے مترادف ہے۔

سی سی پی نے کمپنیوں کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی ممکنہ خلاف ورزی سے خبردار کیا ہے۔ یہ سیکشن صارفین کو غلط یا گمراہ کن معلومات پھیلانے سے منع کرتا ہے۔ میٹیریل معلومات یا متعلقہ ڈسکلیمر کا انکشاف نہ کرنا بھی دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں ہی کے مترادف ہے اور اس سیکشن کی خلاف ورزی ہے۔

کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ 'گمراہ کن معلومات' سے مراد وہ بیانات ہیں جو غلط تاثر دے سکتے ہیں، طرز عمل، سوچ یا فیصلے میں غلطیوں کا باعث بن سکتے ہیں، مبہم یا بھول چوک کی وجہ سے غلط معلومات فراہم کر سکتے ہیں، اور ضروری نہیں کہ جان بوجھ کر دیا جائے۔  'جھوٹی معلومات' میں ایسے بیانات بھی شامل ہیں جو سچائی یا حقیقت کے خلاف ہیں، شعوری طور پر غلط کام یا مجرمانہ غفلت کا باعث بن سکیں اور جن کی آسانی سے تشریح نہ کی جا سکے۔

سی سی پی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ ان ٹی وی اشتہارات کے بارے میں وہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی واضح شقوں کے ساتھ عدم تعمیل کی وضاحت کریں۔ کمپنیوں کو کمیشن کے خطوط کے اجراء کے سات دنوں کے اندر اپنی وضاحتیں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot