مولانا محمد صدیق مینگل کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، آزادی صحافت کے عالمی دن صحافی کا قتل حکومتی بےحسی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قاتلوں کی گرفتاری تک بھرپور احتجاج کیا جائے گا، بی یو جے
کوئٹہ (پریس ریلیز) 3 اپریل
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے خضدار پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی مولانا محمد صدیق مینگل کی بم دھماکے میں شہادت اور حق اور سچ کی جنگ لڑنے والے صحافیوں پر قاتلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد نے اپنے ایک بیان میں خضدار پریس کلب کے صدر کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کے عالمی دن سینئر صحافی کا قتل حکومتی مشینری کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت کے اپنی عوام کو تحفظ کے دعوے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں۔ ملک میں آزادی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ جس پر صحافی برادری ہرگز خاموش نہیں رہ سکتی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور آئی جی پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ایل بی این
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں