جیکب آباد میں شدید گرمی نے آسٹریلوی سیاح جوڑے کو بے حال کردیا ،
جیکب آباد کی گرمی نے آسٹریلوی سیاح بزرگ جوڑے کا حال بے حال کردیا، 102 سال پرانی کار میں دنیا کی سیاحت پر نکلے جوڑے نے گرمی کے باعث جیکب آباد پہنچ کر پرانی کار میں سفر ترک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑا جیکب آباد کی گرمی سے بے حال ہوگیا گرمی کی شدت کی وجہ سے سیاح جوڑے نے اپنی 102 سال پرانی کار میں سفر ترک کرتے ہوئے عام کار میں سفر لاہور میں تک سفر کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلوی 76 سالہ بزرگ لینگلی کڈبے اور ان کی ہم عمر اہلیہ بیورلی کڈبے پر مشتمل آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑا 102 سال پرانی 1922ءماڈل کی کار میں لندن سے میلبورن کے سفر نکلا ہے جو جیکب آباد پہنچا تو گرمی نے ان کا حال بے حال کردیا جس کی وجہ سے بزرگ سیاح جوڑے نے جیکب آباد پہنچ کر اپنی پرانی کار میں سفر ترک کردیا، بزرگ سیاح جوڑے کے کوآرڈینیٹر محسن اکرام کے مطابق آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑے نے جیکب آباد پہنچ کر پرانی اوپن کار میں سفر ترک کرتے ہوئے کار جیکب آباد سے ٹرک میں لاد کر لاہور روانہ کردی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں