جمعرات، 2 مئی، 2024

معاشیات کے میدان میں کمپٹیشن قانون کی اہمیت پرروز بروز بڑھ رہی ہے،سلمان امین

 سی سی پی میں ایئر یونیورسٹی کے طلباء کے لئے کمپٹیشن قانون کی آگاہی پرسیمینار


اسلام آباد  :

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)  نے سی سی پی ہیڈ کوارٹر میں ایئر یونیورسٹی سکول آف مینجمنٹ (اے یو ایس او ایم) کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے لیے کمپٹیشن قانون پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

شرکاء میں بی بی اے پروگرام کے چھٹے سمسٹر کے طلباء شامل تھے، ان کے ساتھ اے یو ایس او ایم  کے ڈین ڈاکٹر معین اے ظفر، شعبہ بزنس سٹڈیز کے چیئر ڈاکٹر عامر اسحاق اور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر جناب محمود کریم بھی شامل تھے۔

شرکاء کا استقبال ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، چیئرمین سی سی پی، مسٹر سلمان امین، ممبر سی سی پی، ڈائریکٹر جنرلز اور سی 


سی پی کی سینئر انتظامیہ نے کیا۔

اپنے ابتدائی کلمات میں، جناب سلمان امین نے کمپٹیشن قانون سے آشنا ہونے کے لیے شرکاء کے جوش و جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے معاشیات کے میدان میں کمپٹیشن قانون کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا اور اس کے اصولوں کو سمجھنے سے طلباء کو حاصل ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس طرح کیے سیمینار نظریہ اور عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو طلباء کو پیشہ ور افراد کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعے سیکھنے کے قیمتی تجربات فراہم کرتے ہیں۔

سیمینار کا بنیادی مقصد طلباء کو سی سی پی کے مینڈیٹ اور آپریشنز سے متعارف کرانا تھا۔ کمپٹیشن قانون کے مختلف پہلوؤں پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں بالادستی کا غلط استعمال، ممنوعہ معاہدوں، دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں، اور انضمام اور حصول شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot