صوباٸی محتسب نذر محمد بلوچ نے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوٸٹہ کا دورہ کیا
ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے صوباٸی محتسب کا استقبال کیا
اور سہولیات کے بارے بارے میں برییفنگ دی
پروٹوکول آفیسر آفتاب احمد اور دیگر معاونین موجود تھے
نذر محمد بلوچ کے دورے کے موقع پر ٹراما سینٹر کے تمام ڈاکٹرز ، سرجنز ، فارماسسٹس ، نرسنگ سٹاف ، پیرامیڈیکل اسٹاف و دیگر معاونین ڈیوٹی پر موجود تھے۔
صوباٸی محتسب نذر محمد بلوچ نے ٹراما سینٹر کے ایمرجنسی روم ، وارڈز ، آٸی سی یو ، آپریشن تھیٹرز ، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر ، سی ٹی اسکین ، ایکسرے ، الٹرساونڈ اور فارمیسی کا معاٸنہ کیا
نذر محمد بلوچ نے ٹراما سینٹر کے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں سے علاج و معالجے کی سہوليات کے بارے میں دریافت کیا۔
ٹراما سینٹر میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے ٹراما سینٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نذر محمد بلوچ کا ٹراما سنٹر کوئٹہ کے طبی عملے کی کارکردگی اور صفاٸی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور عملے کی کارکردگی کو سراہا
ٹراما سینٹر کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے
موجودہ ٹراما سینٹر انتظامیہ کی کوششیں اچھی اور بار آور ثابت ہورہی ہیں مکمل سپورٹ کرینگے
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ دستیاب وسائل میں بہتر کام کر رہا ہے
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوٸٹہ مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک مثالی ادارہ ہے جو عوام کو احسن انداز سے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔
صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔صوباٸی محتسب اعلی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں