منگل، 30 اپریل، 2024

محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے ڈاکٹر ربابہ بلیدی

 محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے

 ڈاکٹر ربابہ بلیدی

صوبائی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان کے آئین میں درج محنت کشوں کے حقوق انہیں مکمل طور پر فراہم کئے جائیں کیونکہ اسی میں پاکستان کی اصل ترقی پوشیدہ ہے۔ محنت کشوں کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جس پر ہم کام کرنے والے مرد و خواتین کی خدمات کو سراہتے ہیں جو ملک کا ایک ناگزیر ستون ہیں، یہ دن شکاگو کے شہیدوں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے جبر ، استحصال اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دی ہیں، اس دن ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر میں مشکل حالات کا سمان کرتے ہوئے مصروف عمل ہیں ۔صوبائی مشیر نے کہاکہ یہ دن پاکستانی افرادی قوت کے کردار ، اس کی لگن اور عزم کی علامت کے طور منایا جاتا ہے ، جس نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور ترقی پسند قوم بنانے کی سمت پر گامزن کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot