سی سی پی نے سنگاپور کی کمپنی کو پاکستانی فوڈ کمپنی میں حصص کے حصول کی منظوری دے دی
اسلام آباد : 22 اپریل 2024
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے سنگاپور کی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ سمیت چار حصول کاروں کو پاکستانی فوڈ کمپنی یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں شیئرز (حصص) کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
اس منظور شُدہ ٹرازیکشن میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے23.20 فیصد شیئر ہولڈنگ کو چار حصول کاروں نے حاصل کر لیا ہے۔ان شیئرز کو حاصل کرنے والے حصول کاروں میں سے ایک ولمار پاکستان ہولڈنگزہے جو کہ سنگا پور کی کمپنی ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ فارچون 500 کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے ۔
شیئرز کو حاصل کرنے والی دیگر تین حصول کاروں میں پاکستان میں قائم کی گئی یونٹی ولمر ایگرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہے جوکہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے اور خوردنی تیل کے کاروبار میں مصروف ہے ۔ دو انفرادی پاکستانی سرمایہ کار بھی پاکستانی فوڈ کمپنی میں شیئر ز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
سی سی پی کے مرجر تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجوزہ ٹرانزیکشن کے نتیجے میں متعلقہ مارکیٹ میں حاصل کنندگان کا غلبہ نہیں ہوگا۔ لہذامرجر کی اجازت دی گئی ہے ۔یہ منظوری پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اس کی ترقی کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔ یونیٹی فوڈز میں ولمار انٹرنیشنل کی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، جو ملک کے معاشی منظرنامے کی عکاسی اور صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
اس مرجر کی منظوری سے صارفین کے لئے اپنی پسند کی اشیاء کے حصول کے مواقع بڑھیں گے اور فوڈ بزنس سیکٹر میں جدت طرازی کو فروغ دینے کی امید ہے، جس سے بالآخر پاکستانی صارفین کو فائدہ پہنچے گا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں