ترجمان این ڈی ایم اے
۱۔ پاکستان میں 17اپریل تا22 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا پہلا سلسلہ متوقع۔
۲۔ پہلے سلسلے کے متوقع اثرات کے باعث بلوچستان میں 17 تا 19اپریل جبکہ سندھ میں 18 تا 19 اپریل شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع
۳۔ پہلے سپیل کے دوران پنجاب میں 18تا19اپریل، خیبرپختونخواہ میں 17تا21اپریل جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 تا 22 اپریل کے دورا ن بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع۔
۴۔ جبکہ 25تا 29 اپریل کے دوران دوسرے موسمی سلسلے کے باعث ملک بھر میں بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کے سلسلے کا بھی امکان۔
۵۔ اس سسٹم کے باعث بلوچستان،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر 25 تا 29 اپریل کے دوران شدید بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔
۶۔ ممکنہ بارشوں کے باعث خضدار، زیارت،زوب،شیرانی، مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، کیچ،پنجگور، گوادراور تربت کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع۔
۷۔ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت۔
۸۔ کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔
۹۔ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔
۰۱۔ برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں
۱۱۔ بجلی کے کھمبوں، کمزور عمارتوں سے قریب سے گزرتے وقت احتیاط برتیں۔
۰۱۔ نشیبی علاقوں کے مکین سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں