منگل، 23 اپریل، 2024

سرکاری ہیلتھ کئیر سسٹم پر عام آدمی کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔وزیر صحت

سرکاری ہیلتھ کئیر سسٹم پر عام آدمی کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔وزیر صحت
 وزیر  صحت بلوچستان سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان سیکرٹریٹ آمد

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان  نے وزیر صحت بلوچستان سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کو محکمہ صحت میں سروسز کی فراہمی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی


بریفنگ میں اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرحمن قمبرانی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ڈپٹی سیکرٹری صحت یاسر دشتی ، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی ، ڈاٸریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، ڈاٸریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاہ  ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت بلوچ اور دیگر معاونین موجود تھے

  اس موقع پر خطاب کرتے ہوے وزیر صحت بلوچستان سردار  زادہ میر فیصل خان جمالی

نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری سطح پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے  حکومت پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ہسپتالوں میں طبی و عمومی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں۔

 وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ قابل عمل حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ

 صوبائی دارلحکومت کے ٹریژری کئیر ہاسپیٹلز نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے علاج معالجے کا مرکز ہیں سرکار کی زیر سرپرستی چلنے والے یہ ہسپتال پورے صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی غمازی کرتے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ

 ٹریژری کئیر ہاسپیٹلز میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر سرکاری ہیلتھ کئیر سسٹم پر عام آدمی کے اعتماد کو بحال کیا جائے

تمام ایم ایسز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہسپتالوں میں صفاٸی کی صورتحال کوفوری طور پر بہتر بناٸیں

تمام سرکاری ہسپتالوں میں وقتی انتظامات کے بجائے دیرپا منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ہسپتالوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی تحریری طور پر کی جائے تاکہ اس ضمن میں حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاسکے اور وسائل کے ضیاع کو روک کر اسے فوری ضروریات کے لیے استعمال میں لایا جاسکے

 ہنگامی اور عمومی حالات میں سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے افراد کو صحت کی بہتر اور معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے

ضلعی افسران صحت اپنے اپنے اضلاع میں قائم  ہسپتالوں کی کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بناے۔

  وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو عملی جامہ پہنایا جاسکے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت نے جو اہداف طے کئے ہیں ان کا حصول ممکن بنایا جاسکے

صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔   

محکمہ صحت کو ماضی کی مخصوص ڈگر پر چلانا نہیں چاہتے اصلاحات لاکر عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے

محکمہ صحت میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں۔کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارواٸی کی جاے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot