جمعہ، 5 اپریل، 2024

تمام پینشنرز کو 10فیصد انکریزمنٹ کے بقایا جات دو ماہ کے اندر اداکیے جائے ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ


ان تمام پنررہ ھزار پنشنرز کو مبارکباد جن کو ابھی تک،،، ۱۰ فیصد پنشن انکریز کے بقایا جات نھی ملے تھے


. چیف جسٹس ھائی کورٹ نے ۱۰ فیصد پنشن انکریز کا فائنل فیصلہ سناتے ھوئے

 کیس ڈیسپوز آف کردیا،

ھماری طرف سے اعتراز اٹھایا گیا کہ بلوچستان کے پندرہ ھزار پنشنرز کو  عدالت کے فیصلے کے برعکس ابھی تک ۱۰ فیصد کے بقایا جات ادا نھی کئے گئے جس پر عدالت میں موجود اے جی بلوچستان پرچیف جسٹس نے برھم ھوتے ھوئے کہا کہ عدالت کے صریح حکم کے باجود ابھی تک پنشنرز کیوں اس حق سے محروم رکھے گئے ھیں،

 جس پر اے جی نے عزر پیش کرتے ھوئے کہا کی انکے آن لائن سسٹم میں خرابی کہ وجہ سے تاخیر ھوئی ھے،  اور اب نقص رفع کردیا گیا ھے اور یقین دھانی کرائی کہ اس اپریل اور مئی تک تمام محروم پنشنرز کے اکاونٹ میں انکے بقایا جات منتقل کردئے جائینگے جن میں سب سے بڑی تعداد، بیلہ اور اوتھل کے پنشنرز کی ھے، 

چنانچہ عدالت نے یہ قرار دیتے ھوئے فیصلہ صادر کردیا کہ اگر دوماہ کے اندر اندر تمام بقایا جات پنشنرز کو ادا نہ کیے 


تو اے جی بلوچستان،. کو توھین عدالت کی کاروا ئی کا سامانا کرنا ھوگا، 


جاری کردہ،، 

۔۔۔۔کے ایم شاھین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot