پیر، 4 مارچ، 2024

کوہ رخشان کوہ بلوچستان کا سرکاری مونو گرام بنایا جائے


 کوہ رخشان ، اپنی شان اور ایک الگ پہچان کے ساتھ ، حالیہ برف باری  اور بارشوں کے بعد ، نوشکی کے آغاز میں یہ  پہاڑ واقع ہے ، جیسے ہی آپ ضلع مستونگ سے ضلع نوشکی میں داخل ھوتے ہیں تھوڑی آگے چل کر رخشان ڈویژن کے آغاز کے ساتھ ہی کوہ رخشان بائیں جانب اپنی الگ قدرتی  بناوٹ اور حسن کے ساتھ ہر دیکھنے والے کی توجہ کا مرکز بنتا ہے ، پورے ملک میں یہ پہاڑی بناوٹ اور قدرتی حسن کے ساتھ ایک الگ پہچان اور وجود رکھتی ہے ، صوبائی حکومت سے گزارش ہے کہ کوہ رخشان کوہ بلوچستان کے سرکاری مونو گرام  اور بلوچستان کے سرکاری پہچان کے علامت کے  طور پر متعارف کرایا جائے چونکہ رخشان ڈویژن پورے ملک کا سب سے بڑا ڈویژن ہے اور 96 ہزار اسکوائر کلو میٹر پر محیط ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot