سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ذاتی کاوشوں سے سی ایم ایل
(CML) خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد مفت ادویات کی فراہمی شروع سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ذاتی کاوشوں سے سی ایم ایل (CML) خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد مفت ادویات کی فراہمی شروع کردی گٸی۔ سی ایم ایل (CML) بلڈ کینسر قابل علاج ہے اور مریض علاج کے بعد بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔ سول ہسپتال کوٸٹہ میں مریضوں کو مفت CML ادویات کی فراہمی شروع کردی گٸی ہے۔سیکرٹری صحت اس وقت پورے بلوچستان میں سی ایم ایل (CML) بلڈ کینسر کے تقریباً 765 کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔ درحقیقت، لفظ ’کینسر‘ ایک بدنما داغ بن گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس بیماری کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ دیر سے تشخیص بیماری کو مزید بگاڑ دیتی ہے اور اس کے علاج میں تاخیر ہوتی ہے،سیکرٹری صحت کینسر کی ادویات سپلاٸی کرنے والی کمپنیوں کو بروقت اداٸیگی کی جاے اور اداٸیگی کے نظام میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جاے۔ تاکہ مریضوں کو کینسر کی ادویات کی فراہمی میں تعطل نہ آۓ۔سیکرٹری صحت کی ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت۔ شہریوں کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا رکھی نہ جاے عوامی خدمت کے فرائض کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ہیلتھ سیکٹر اسٹریٹیجی تیار کرکے گورننس اینڈ اکاؤنٹیبلٹی کے نظام کو مضبوط کردیا ہیں۔ محکمہ صحت میں سسٹم کو درست کرنے کے لیے فنانشل ڈسپلن سمیت قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ ، میرٹ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھاے جا رھے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں