بدھ، 13 مارچ، 2024

خواجہ سرا برادری کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنے کی کوشش کروں گی،آبے شا بشارت





 کوئٹہ(نسیم حمید یوسفزئی) بلوچستان پولیس کی تاریخ میں پہلی خواجہ سرا  نے بطور کانسٹیبل کیئریئر کا آغاز کردیا ۔ بیوٹمز سے گریجویشن کرنے والی آبے شا بشارت نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ رہی ہیں جہاں وہ خواجہ سرائوں کو معاشرے میں ان کے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی تھیں انہوں نے   بتایا کہ آئی جی پولیس کو جب میرے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے مجھے پولیس میں بھرتی کی آفر کی جو ان کا بہت بڑا قدم تھا اور میں نے سوچا کہ پولیس میں رہ کر خوا سرا افراد کی زیادہ بہتر انداز  میں مدد کر سکتی ہوں ۔جس کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ بلوچستان پولیس میں خواجہ سرائوں کو کام کا بہتر ماحول میسر ہے اور بہت عزت و تکریم کی نظر سے دیکھاجاتا ہے جس کے بعد بلوچستان پولیس میں مزید خواجہ سرائوں نے بھی شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے ۔آبے شا بشارت کا کہنا تھا کہ وہ منصب پر فائز ہونے کے بعد خواجہ سرا برادری کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot