جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم افغان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
جسٹس نعیم اختر کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں اس وقت بھی 3 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔
جسٹس نعیم اختر افغان سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ذمہ داریاں نبھا رہے تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں