ہفتہ، 16 مارچ، 2024

بلوچستان کی سنیٹ کی 11 نشیسٹوں کے لیے امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرودیے

   بلوچستان کی سنیٹ کی 11 نشیسٹوں کے لیے امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرودیے 

سینٹ الیکشن میں بلوچستان کی گیارہ نشستوں پر 36 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے 7 جنرل نشستوں پر 19, خواتین کی 2 نشستوں پر 9 اور ٹیکنو کریٹس کی 2 سیٹس پر 6 کاغذات جمع ہوئے۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان میڈیا)صوبائی الیکشن کمیشن میں ایوان بالا کی عمومی نشستوں کیلئے سب سے پہلے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے کاغذات سینیٹر دنیش کمار نے جمع کروائے,لیڈر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کے کاغذا نامزدگی بھی جنرل سیٹ پر اے این پی بلوچستان کے سینئر رہنما اصغر اچکزئی نے جمع کئے۔

مولانا فضل الرحمان کے پشین سے قومی اسمبلی انتخاب کے بعد خیبر پشتونخواہ سے ایمل ولی دوسری سیاسی شخصیت ہیں جو سینٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کے امیدوار ہیں۔

عمومی نشستوں کے امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سعید الحسن مندوخیل,جمعیت علمائے اسلام کے مولانا واسع, پیپلز پارٹی کے میر چنگیز جمالی اور سردار عمر گورگیج اور بی,اے,پی کے کہدہ بابر اہم ہیں۔

دیگر ناموں میں آغا شاہ زیب درانی,احمد خان, اورنگزیب کیتھران,بلال مندوخیل,طارق مسوری بگٹی,زاہد اختر بلوچ,نصیب اللہ بازئی, میر مصلح الدین مینگل,نسیم الرحمان,امجد علی صدیقی,سیدال خان اور  یار محمد لہڑی شامل ہیں۔









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot