پیر، 5 فروری، 2024

"پختون خواہ کی قابلِ فخر بیٹی

 

"پختون خواہ کی قابلِ فخر بیٹی


ڈاکٹر سویرا پرکاش پختون خواہ کے ضلع بونیر ڈگر کے مشہور مسیحا پرکاش کی بیٹی ہے،ڈاکٹر پرکاش بونیر ڈگر میں اپنی کلینک میں غریب اور بالخصوص دینی مدارس کے طلبہ کا علاج فری کرتے ہیں۔


ڈاکٹر پرکاش مسلمان نہیں ہیں مگر ہزاروں مسلمان قصابوں سے لاکھ درجے بہتر ہے، ان کی بیٹی ایک  پختون معاشرے میں اس وقت صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لیے کھڑی ہوئی ہے،سویرا پرکاش نہ صرف پاکستان بلکہ پختون خواہ کا ایک اجلا چہرہ ہے،سویرا پرکاش پر اس وقت عالمی دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہے،سویرا سے دنیا میں پختون معاشرے کا ایک سوفٹ امیج جارہا ہے۔۔


لیکن انتہائی دکھ اور درد کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے پختون سماج میں موجود کچھ بدنسل ٹک ٹاک پر سویرا پرکاش کا مذاق اڑا رہے ہیں،یہ بد ذات پورے پختون سماج کے خوبصورت چہرے پر کالک ہے،مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ پیدا کہاں ہوئے ہیں، ان کی تربیت کہاں ہوتی ہے، میں سویرا سے اپنی پوری پختون قوم کی طرف سے معافی مانگتا ہوں، امید ہے کہ وہ ان بدنسلوں کو نظر انداز کرے گی۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot