ڈسٹری بیںوٹرز سے ادویات کی خریداری کے لیے وارنٹی بل کی موجودگی ضروری ہے۔سیکرٹری صحت
سیکرٹری صحت بلوچستان /چیئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ عبداللہ خان کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی بورڈ کا اجلاس نعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان اچکزئی ، بورڈ ممبران ، پروفیسر عمر جان ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ معیز خان ، چیف ڈرگ انسپکٹر زاہد سالک ، ڈرگ انسپکٹر امبر اور لاء آفیسر نے شرکت کی
کوالٹی بورڈ کی میٹنگ میں ادویات کی فروخت اور میڈیکل لاٸسنس کی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملات میں تکنیکی ماہرین نے معاونت کی
اجلاس میں بلوچستان کے مختلف ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف کمپنیوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے خلاف ورزی کرنے پر کیسز پیش کئے۔
ادویات سے متعلق کیسز بورڈ کے سامنے رکھے گئے اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے مطابق نمٹائے گئے۔
مہنگے داموں اور بلیک میں ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف ڈرگ انسپکٹرفوری طور پر کارواٸی کریں۔غیر رجسٹرڈ غیر ملکی ، جعلی ، بغیر لاٸسنس اور بلیک میں بلیک میں ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کو فوری طور پر سیل کیا جاے۔
ادویات کی فروخت کا لاٸسنس جاری ہونے کے بعد میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی
ادویات کی فروخت کے لاٸسنس کے بغیر میڈیکل اسٹورز کو فوری طور بند کر دیا جاے
عام صارف ادویات کی خریداری کرتے وقت ادویات کا بل میڈیکل اسٹور سے ضرور طلب کرے۔
ڈاکٹری نسخے کے مطابق ادویات کی فروخت کی جاے اور نسخے میں ردوبدل کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارواٸی کی جاے۔
ڈرگ انسپکٹرز کو ڈاکٹری نسخے کے بغیر سکون آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارواٸی کی ہدایت
غیر رجسٹرڈ غیر ملکی ، جعلی اور بلیک میں ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کو ِسیل کرنے کی ہدایت جاری۔
محکمہ صحت بلوچستان بلوچستان میں ادویات کی فراہمی اور فروخت کے ادارہ جاتی ضابطے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ غیر قانونی، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کو روکا جا سکے۔سیکرٹری صحت
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں