جمعہ، 23 فروری، 2024

کوئٹہ:ٹریفک پولیس کی کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

 

کوئٹہ:ٹریفک پولیس کی کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی ‘39موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس شبانہ حبیب ترین نے بتایا کہ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان کی ہدایت پر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف خصوصی مہم کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اسپنی روڈ  پر دوران چیکنگ 39کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کر کے موٹر سائیکلیں بند کی گئیں ان کا کہنا تھا کہ والدین کو بھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور  کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہر گزچلانے نہ دیں۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ دو سوذوکیاں ایک رکشہ بھی بند کیا گیا جبکہ ٹوٹل 61چالان کئے گئے 3مزدا ٹرکوں کو اوقات کار کیخلاف ورزی پر27ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں لیکن اس ضمن میں عوام کا تعاون نا گزیر ہے کیونکہ مشترکہ کوششوں سے ہی ٹریفک نظام میں بہتری لا کر خود کو مہذب قوم اور معاشرے میں ڈھالا جا سکتا ہے









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot