منگل، 27 فروری، 2024

پشتونوں کو تعلیم کی اہمت سے اگاہی کے لیے کارہائے نمایاں ادا کرنے والے عبدالعلی خان کو سلام

 مشہور ماہر تعلیم اور باچاخان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے خان عبدالعلی خان جن کی آج (25)پچیسویں برسی ہے ، انکے بارے میں چند اہم معلومات۔

خان عبدالعلی خان ( ستارہ امتیاز 1997) جو باچا خان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے اور ولی خان مرحوم کے بھائ تھے ۔ اُنّیس سو بائیس میں اُتمانزئ چارسدہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ اُن کی ساری زندگی سیاسی تھی ۔ علی خان نے پشاور یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری لینے سے پہلے کی ساری تعلیم کرنل براون کیمبرج اسکول سے حاصل کی تھی ۔ پشاور یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے بعد سیدھا برطانیہ چلے گئے جہاں سے انھوں نے مشہور اکسفورڈیونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری لی ۔ واپسی پر اسلامیہ کالج پشاور میں ہسٹری کے لیکچرر کی حیثیت سے اپنی کیریئر کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد مرحلہ وار مختلف ادوار میں مشہور تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دیں ۔ 

پرینسیپل گورنمنٹ کالج سرگودھا 

پرینسیپل گورنمنٹ کالج میانوالی 

پرینسیپل گورنمنٹ ایچیسن کالج لاہور 

صوبائ سیکریٹری ایجوکیشن

وائس چانسلر پشاور،گومل یونیورسٹی

صوبائ سیکریٹری تعلیم ( دوسری بار) 

فسٹ پرینسیپل اُف دی فضل حق کالج مردان 1997 ہارٹاٹیک سے انتقال سے چند عرصه قبل حکومت نے ستارہ امتیاز سے نوازہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot