بدھ، 21 فروری، 2024

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ


 چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری پر غور ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بطور سپریم کورٹ جج نامزد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پربھی غور ہو گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں، 14 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot