الیکشن کے روز
موبائل یا انٹرنیٹ بند کرنیکا فیصلہ نہیں کیا، وفاقی وزیر داخلہ
نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو موبائل یا انٹرنیٹ بند کرنیکا فیصلہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات کی سیکیورٹی پر ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اور ہر پولنگ اسٹیشن پر کم از کم 7 سے 8 قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات ہوں گے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نہیں چاہیں گے کہ سندھ میں کہیں بھی قانون ہاتھ میں لیا جائے، سب کے لیے پیغام ہے سندھ میں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کھڑی ہیں۔ نگراں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ووٹ دینا آپ کا حق ہے، جسے ووٹ دینا ہے آزادی سے دیں، کسی کو پاکستان کی سالمیت اور عزت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے نہیں دیں گے، ہمیں خطرہ ہے ان قوتوں سے جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں