اتوار، 18 فروری، 2024

قلات کی ہندو برادری قومی شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کی امداد میں مصروف

 قلات کی ہندو برادری قومی شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کی امداد میں مصروف

 پہلے عوام سے ووٹ مناگنے والے اب قومی شاہرائیں بند کر کے عوام کو نان نفکے سے محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں

جبکہ

قلات کی ہندو برادری قومی شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے پھنسے ہوئے

مسافروں کی امداد میں مصر

وف ہے 

 مبینہ انتخابی دھاندلی  کے خلاف  بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی  جانب سے صوبہ بھر میں  پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ:چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

کوئٹہ:بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا 

وئٹہ:چارجماعتی اتحاد کے مرکزی کال پر حالیہ دھاندلیوں کیخلاف بی این پی کوئٹہ کے جانب سے درخشاں اسکیم کے مقام پر ہرقسم کے لیے ٹریفک کو بند کیاگیا ہے اس موقع پر مرکزی لیبرسیکرٹری موسی بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری ضلعی فنانس سیکرٹری میر اکرام بنگلزئی میر غلام رسول مینگل ضلعی میڈیا سیل کے ممبران غلام مصطفی مگسی غلام مصطفیٰ مری کاول خان مری محمد صالح رند میر کاول خان مری نمعت شکاری بلوچ عامر شاھوانی ودیگر موجود ہیں

کوئٹہ:کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ   سمیت سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا 

کوئٹہ:گوادر میں بھی 4 جماعتی اتحاد کی کال پرپہیہ جام ہڑتال سے  مکران کوسٹل ہائی وے پر ہر قسم ٹریفک معطل 

کوئٹہ:مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لکپاس کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک بلاک 

کوئٹہ:پاکستان کو ایران سے ملانے والی آر سی ڈی شاہراہ کئی مقامات پر بلاک ہے۔

کوئٹہ:پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے ہرنائی میں مختلف مقامات پر رکاوٹوں سے شاہراہیں بند کر دی

کوئٹہ: ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ:چمن میں  بین الاقوامی شاہراہ 4  مختلف مقامات پر بند

کوئٹہ: سبی سے جیکب آباد، لورالائی سے ڈی جی خان شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال 

کوئٹہ:ژوب ڈی آئی خان، نوشکی تفتان، گوادر، تربت، خضدار رتو ڈیرو شاہراہیں بھی بند ہی

کوئٹہ:قومی  شاہراہوں سے مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ  بھی غائب  بیشتر سڑکیں ویران ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot