جی ڈی اے ہسپتال گوادرنے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے عوام کی خدمت شروع کردی
شعبہ آرتھوپیڈک جی ڈی اے ہسپتال گوادر کا ایک اور کارنامہ
مورخہ-(2024-02-24)
گوادر۔ جی ڈی اے ہسپتال گوادر زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے شعبہ آرتھوپیڈک کا گوادر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ (hemiarthroplasty) جسے عام زبان میں گولا تبدیلی کا آپریشن کہا جاتا ہے کا کامیاب آپریشن آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد دانش خان نے کیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے گوادر میں آرتھوپیڈک شعبہ نہ ہونے کی وجہ سے گوادر اور اردگرد کے نواحی علاقوں کے لوگ کراچی کا رخ کرتے تھے جہاں پر ان کا لاکھوں کا خرچہ آ جاتا تھا جو اب جی ڈی اے ہسپتال گوادر زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں بلکل مفت کیا جا رہا ہے۔
جی ڈی اے ہسپتال گوادر صحت کے شعبے میں بہتری اور جدت لانے کیلئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ، جی ڈی اے ہسپتال گوادر زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں