نتخابی نتائج قبول نہیں ،فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں ،ایچ ڈی پی
ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں 8فروری کے انتخابات کو رات کی تاریکی میں چرانے اور آدھی رات کے بعد آر اواورڈی آر اوز کے ذریعے نتائج تبدیل کر نے کے اقدام کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے فارم 45کے مطابق نتائج جا ر ی کر نے کا مطالبہ کر دیاگیاہے۔ بیان میں کہا گیاکہ جعلی افراد کو پیر اشوٹ کے ذریعے اتار کر انہیں ایک سازش کے تحت عوام پر مسلط کر نے کی کوشش کی جا ری ہے یہ کیسی جمہوریت اور کیسا انتخاب ہے کہ جس میں ایسے افراد کو پی بی 40اور پی بی 42میں کامیاب قرار دیا گیا ہے کہ جنہیں حلقے کے عوام جانتے تک نہیں انہوں نے زند گی میں کبھی ان حلقوں کی چار گلیوں کوبھی نہیں دیکھا نہ ہی یہ ان حلقوں کے بابت کچھ جانتے ہیں ایسے افراد کو عوام پر مسلط کر نے کی کو شش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک منظم سازش کے ذریعے کوئٹہ کے شہریوں سے ان کا حق نمائندگی چھینے کی تیاری کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ چار جماعتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے عوام کے حق حکمرانی کو یقینی بنا نے اور حقیقی کامیابی حاصل کر نے والے امید واروں کی کامیا بی کے لئے احتجاج اور مظاہرہوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں