منگل، 27 فروری، 2024

28فروری کو اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال نہیں دی گئی، ترجمان


 چار جماعتی اتحاد بلوچستان کے زیر اہتمام کل بروزبدھ  28 فروری صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ یا دھرنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔ ترجمان 

بعض سوشل میڈیا گروپس اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔  

کسی بھی اجلاس، احتجاج پریس کانفرنس یا اطلاع کی صورت میں تمام صحافیوں کو بروقت آگاہ کیا جائیگا۔  

 جبکہ کسی بھی پروگرام کے اعلان ہونے کی صورت میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے۔ 

چار جماعتی اتحاد بلوچستان کی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس اور اس کے فیصلوں کی روشنی میں پارٹی کارکنان ہر قسم کے احتجاج کیلئے تیار رہیں۔  

ترجمان چار جماعتی اتحاد بلوچستان 

(پشتونخواملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی،  نیشنل پارٹی،  ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot