انسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ نے پی ٹی آئی کے انسداد کرپشن کے دعووں کا پول کھول دیا
▪️ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) ہر سال کرپشن کے بارے میں مختلف ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے
▪️ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت (2018-22) حالیہ ادوار کی کرپٹ ترین حکومت تھی
▪️ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ نے پی ٹی آئی کے کرپشن سے پاک پاکستان کے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے
▪️ سابق چیئرمین تحریک انصاف کے انسداد کرپشن کے وعدوں کے باوجود ان کی حکومت نے اصلاحات نافذ نہیں کیں
▪️ سابق چیئرمین تحریک انصاف کے دور میں کرپشن اتنی بڑھی کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 117 (2018) سے 140 (2022) تک گر گیا
▪️ 2023 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رینکنگ 133 تک بہتر ہوئی
▪️ عدم نفاذ اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کے فقدان کی وجہ سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انسداد کرپشن میں پیش رفت نہ ہو سکی
▪️ رپورٹ پی ٹی آئی کے بدعنوانی کے خاتمے کے دعوؤں کے خلاف ایک واضح چارج شیٹ ہے
▪️ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی درجہ بندی پی ٹی آئی سے پہلے اور پی ٹی آئی کے بعد کی حکومتوں کی انسداد کرپشن کی بہتر کارکردگی کو ظاہر کر رہی ہے
https://www.transparency.org/en/cpi/2023
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں