بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما کاشف حیدری کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد سے کوئٹہ پریس کلب میں ملاقات،
بی یو جے کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ان کے ہمراہ بی این پی کے ضلعی رہنماء کاظم علی خان، سماجی کارکن علی رضا قلندری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کاشف حیدری، کاظم علی خان و دیگر نے بی یو جے کے نومنتخب صدر خلیل احمد اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کو درپیش ہر مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے جبکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہر قسم کے مشکل حالات کے باوجود اپنے پیشے کے فرائض سرانجام دئے ہیں۔ صحافت معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے ہر قسم کی تعاؤن کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہر قسم کی تعاؤن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
، اس موقع پر سینئر صحافی منظور احمد، بنارس خان، زین و دیگر بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں