سول سروس اکیڈمی کے پروبیشنری افسران کا انٹریکٹو سیشن کے لئے سی سی پی کا دورہ اسلام آباد
سول سروس اکیڈمی کے پروبیشنری افسران کا انٹریکٹو سیشن کے لئے سی سی پی کا دورہ اسلام آباد : 29 جنوری 2024
سِول
سروس افسران کے 51 ویں َکامن ٹریینگ پروگرام کے 20 پروبیشنری افسران کے ایک ِسنڈِیکیٹ گُروپ نے اپنی تربیت کے حصے کے طور پرایک انٹریکٹو سیشن کے لئے کمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) کادورہ کیا۔ ممبر سی سی پی (آفس آف فئیر ٹریڈ)سعید احمد نواز نے اِجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے کمپیٹیشن قانون کے مئوثر نفاذ کے لئے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ(ایم آئی یو) کے قیا م سمیت سی سی پی کی جانب سے کئے گئے فعال اِقدامات کے مُتعلق بتایا۔ ِسنڈِیکیٹ گُروپ کی قیادت فیکلٹی انچارج رحمت علی خان(ڈپٹی ڈائریکٹر) نے کی۔ گروپ کے اراکین جو کہ اِس وقت پاکستا ن میں پبلک سیکٹر مینجمنٹ پر پانچویں صنعتی انقلاب کے مُضمرات پر تحقیق کر رہے ہیں نے مُتعدد سوالات کئے۔ سوالات کے جواب دیتے ہوئے ممبر سی سی پی سعید احمدنواز نے پانچویں صنعتی انقلاب کی آمد سے پیش آنے والے اہم چیلنجوں اور مواقع پر روشنی ڈالی۔ ِسنڈِیکیٹ گُروپ کو سی سی پی کے ڈی جی ایڈواکیسی اور رجسٹرار شہزاد حسین کی جانب سے جامع پریزنٹیشن دی گئی جِس میں کمپیٹیشن قانون کی بنیادی دفعات جیسا کہ بالادستی کا غلط استعمال،ممنوعہ معاہدہ جات،دھوکہ دھی پرمبنی تشہیراور مرجر وایکووزیشن کے بارے میں بتایاگیا اورپاکستان کی معاشی ترقی کے لئے کمپیٹیشن قانون کے مئوثر نفاذ کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ سنڈِیکیٹ گُروپ کے اراکین نے سی سی پی آمد کو اپنی تحقیق کے لئے بہت مُفید پایا اور اُنہوں نے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی پر سی سی پی کا شُکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں