منگل، 23 جنوری، 2024

بلوچستان میں پرائمری ہیلتھ سروسز کوئٹہ اور قلات ڈویژن کا جائزہ اجلاس

 سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان میں پرائمری ہیلتھ سروسز کوئٹہ اور قلات ڈویژن کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرحمن قمبرانی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، ڈویژنل ڈاٸریکٹر کوٸٹہ ڈاکٹر لبنی ، ڈویژنل ڈاٸریکٹر قلات ڈاکٹر طاہرہ ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر ای پی آٸی ڈاکٹر ظفر خوستی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ، سیکشن آفیسر طہور خان ، سیکشن آفیسر ریاست علی ، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صحت کی سہولیات کی مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو طبی نگہداشت فراہم کرنے عملے  کی دستیابی/حاضری کو یقینی  بنانے کی ہدایت 

لیبر روم کو مکمل طور پر فعال کرکے سہولیات فراہم کی جاے۔زچگی کے دوران بعض اوقات بہت ہی معمولی غفلت کے باعث خواتین کی جان چلی جاتی ہے جس سے بچاوممکن ہے۔سیکرٹری صحت

 بلوچستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم کوبہتر بنایا جاسکتا ہے  انسانی زندگی کا کوئی متبادل نہیں اس لئے زچگی کے دوران شرح اموات کی روک تھام کیلئے بروقت طبی امداد میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں 

ڈی ایچ اوز ڈسٹرکٹس میں ادویات کی خریداری/ ادائیگی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بناے ۔

ایڈہاک کنٹریکٹ ڈاکٹروں/نرسوں کی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ بجھواے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی میٹنگز میں غیر حاضر عملے کے خلاف فوری طور پر کارواٸی کی جاے۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرے۔جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارواٸی کرے۔ڈسٹرکٹس میں ڈاکٹرز، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

 بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار بہتر بناکر ان اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے عوام کو بلا امتیاز معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot