زیورات اور بھاری بھرکم جوڑے کے کسی لڑکی کو دلہن کے روپ میں قبول کرنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے
یہ ایک بنگلہ دیشی دلہن ہے جس نے اپنی شادی پر اپنی دادی کی سوتی ساڑھی پہنے بغیر میک اپ اور جیولری کے اپنی تصویر پوسٹ کی اور یہ پیغام دیا کہ شادی کے دن بغیر میک اپ، زیورات اور بھاری بھرکم جوڑے کے کسی لڑکی کو دلہن کے روپ میں قبول کرنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے۔
یہ تصویر غریب ملکوں میں شادیوں کے بہت زیادہ اخراجات کے بارے میں سوچنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
لڑکی نے بغیر میک اپ اور زیورات کے ایک اچھا پیغام دیا اس پیغام کو بھی ضرور سراہا جانا چاہیے۔
میری ذاتی رائے یہ کہتی ہے کہ شادی کا دن لڑکا اور لڑکی دونوں کے لیے عام دنوں سے خاص ہوتا ہے اس لیے اس دن ہلکا پھلکا عروسی جوڑا ہلکا پھلکا میک اپ اور ہلکے پھلکے میک اپ میں کوئی قباحت نہیں۔ مسائل اُس وقت پیدا ہوتے ہیں جب دُلہنیں کپڑوں جیولری میک اپ پر لاکھوں روپے خرچ کریں اور صدیوں کے اس جمود کو توڑنے کی بجائے یونہی برقرار رکھا جائے۔
نوجوان پڑھا لکھا باشعور طبقہ اس جمود کو نہیں توڑے گا تو کون توڑے گا؟؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں