بدھ، 24 جنوری، 2024

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں خواتین، افراد باہم معذوری اور خواجہ سرا کے مسائل کو اپنی جماعت کے لائحہ عمل میں شامل کریں

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں خواتین، افراد باہم معذوری اور خواجہ سرا کے مسائل کو اپنی جماعت کے لائحہ عمل میں شامل کریں

                 سی ائی پی نیٹ ورک اور بریکنگ بیررز وومن کے دو روزہ فورم کے شرکا کا گروپ فوٹو


 
 کویٹہ (پ ر)  سی-آئی-پی اور بریکنگ بیریئرز وومن کے زیر اہتمام دو روزہ فورم  برائے خواتین اور افراد باہم معذوری  کی سیاسی، سماجی اور انتخابی شراکت کے مسائل اور ان کے حل کا انعقاد کیا گیا جس میں سی-آئی-پی کی ممبر تنظیمںیں، کمیونٹی کی خواتین، میڈیا، سول سوسائٹی آرگنائزیشن اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔

فورم میں سی-آئی-پی کا تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں  سے صدف اجمل نے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے خواتین اور افراد باہم معذوری کی جانب سے سی-آئی-پی کا چارٹر آف ڈمانڈ پیش کیا جس میں امیدواروں سے  مطالبہ اور ان کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات شامل تھے۔


بریکنگ بیررز وومین کی سی ای او صدف اجمل بی این پی عوامی کے نمائندون کوچارٹر اف ڈیمانڈ پیش کررہی ہیں

دو روزہ فورم میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی جس میں سر فہرست بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار شامل تھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی  امیدوار  فاطہ مینگل، آفساراللہ، غلام فاروق، حبیب رحمان، نے   شرکت کی اور خواتین، افراد باہم معذوری اور خواجہ سرا کے ساتھ روا رکھنے والے رویے اور انتخابی مسائل کے حل کیلے پیش کردہ چاٹر اف ڈیمانڈ کی حمائت کرتے ہوئے اسے پارٹی کی قیادت تک پہنچانے اور کامیابی کے بعد اس پر عمل درامد کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا عہد کیا،

 بلوچستان نیشنل پارٹی سے امیدوار سلمہ قریشی، کلثوم بلوچ، عبدلجلیل لانگو، سعدیہ، اور اقلیتی امیدوار انیل غوری شامل تھے۔دوسرے روز بلوچستان نیشنل پارٹی سے امیدوار سلمہ قریشی، کلثوم بلوچ، عبدلجلیل لانگو، سعدیہ، اور اقلیتی امیدوار انیل غوری نے شرکت کی،فورم  کے انعقاد کا مقصد خواتین کی سماجی ، سیاسی اور انتخابی شرکت کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بلوچستان کے حکومتی اور سیاسی جماعتوں کی ترجیحات میں شامل کرنا تھا ۔

فورم میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتیں خواتین، افراد باہم معذوری اور خواجہ سرا کے مسائل کو اپنی جماعت کے لائحہ عمل میں شامل کریں اور ان کے حل کے لیے وعدہ کریں کہ اقتدار میں آتے ہی ان مسائل کو اجاگر کریں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے اس بات کا وعدہ کیا کہ اقتدار میں آتے ہی وہ خواتین اور افراد باہم معذوری کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو اپنی پارٹی میں شامل کریں گے اور ان تمام ڈیمانڈز کو فوقیت دینگے۔

تقریب کے اختتامی کلمات بریکنگ بیریئرز وومن کی نمائندہ رفعت پرویز نے کی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot