منگل، 23 جنوری، 2024


محفوظ علی خان

محفوظ علی خان پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز (پی اے اے  ایس) کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری فنانس حکومت بلوچستان، اکاؤنٹنٹ جنرل اور این آئی ایم کے ریکٹر جنرل کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ساتویں این ایف سی 

ذاکرات کے دوران بلوچستان کا مقدمہ لڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔     



ہم اپنی زندگی میں مختلف حیثیتوں میں جانے پہچانے جاتے ہیں اور ان کے مطابق ہمارا ہر ایک سے مختلف تعلق بنتا ہے۔ بیٹے کی حیثیت میں ماں کے لئے ہماری اہمیت  کچھ اور اور باپ کے لئے کچھ اور، وقت کیساتھ اس میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ لڑکپن اور بچپن میں بہن بھائیوں سے ہمجولی کا رشتہ ہوتا ہے، بڑے ہوکر اور والدین کی چھتری سے نکل کر یہ تعلق یکسر بدل جاتا ہے۔ دوست یار بیلی ہمیں جس نظر سے دیکھتے اور جانتے ہیں،وہ باقی سب حیثیتوں سے مختلف ہوتی ہے، راز دار، مقابل اور پیار اور یگانگت کی۔ دفتر میں ہم یا تو باس ہوتے ہیں یا ماتحت اور دونوں صورتوں میں لوگ ہمیں مختلف کردار میں دیکھتے اور جانچتے ہیں، یہاں ہمارا تعلق جزبات  سے عاری صرف میکانیکی ہوتا ہے۔ یہاں نزدیکی اور دوری ہمارے رویے متعین کرتے ہیں۔ وقت کیساتھ، عمر ڈھلتی ہے اور سارے رشتوں  کے زاویے بھی بدل جاتے ہیں۔ ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار ان سب رشتوں میں توازن سے ہے۔ ہر رشتہ اور تعلق سے وابستہ توقعات پر پورا اترنا ہی زندگی کا امتحان ہے






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot